پاکستان

تحریک انصاف پشاورسٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید بڑھ گئے

مستعفی ہونے والے جنرل سیکریٹری تقدیر علی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں

پشاور(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید بڑھ گئے۔ مستعفی ہونے والے جنرل سیکریٹری تقدیر علی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق رحمن جلال کو پی ٹی آئی سٹی تنظیم کا جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر اور نیک محمد کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پشاور ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔عباس خان نے استعفی ضلعی صدر کو ارسال کیا ہے۔اس حوالے سے عباس خان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button