پاکستان

نوازشریف کو برطانوی عدالت سے بڑا "جھٹکا” لگ گیا

لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن (ویب ڈیسک)نوازشریف کو برطانوی عدالت سے بڑا "جھٹکا” لگ گیا۔رپورٹ کے مطابق لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکو دیوالیہ قرار دے دیا۔ عدالتی کاغذات کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کےصاحبزادے حسن نوازشریف کو لندن ہائی کورٹ نےدیوالیہ قراردیا۔ حسن نوازکو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔ کیس کا فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا۔

عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہےکہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹرکو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button