پاکستان

ہوشیار خبردار ……ملک ریاض کو لوٹ مار کرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی' عدم پیروی پر بحریہ ٹائون سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ……… بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کو لوٹ مار کرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی، شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور بلیک میلنگ عروج پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے عدم پیروی پر بحریہ ٹاؤن سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار محمود اختر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست گزار محمود اختر کیس کی سماعت کے دوران عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button