پاکستان

وی پی این کا معاملہ، راناثناء اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کھل کر مخالفت کر دی

وی پی این کا استعمال غیر شرعی نہیں، بے دھڑک استعمال کیا جائے' علامہ راغب نعیمی کی سپورٹ حکومت کیلئے باعث تنقید بنی، رائے کے اظہار سے قبل مشورہ کرنا چاہئے تھا

اسلام آباد (کھوج نیوز)ملک بھر میں وی پی این کے استعمال کے معاملہ پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کھل کر مخالفت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ وی پی این کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کا بنتا ہی نہیں ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے خواہ مخوا اس معاملے پر اپنی رائے دی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کیوں اس رائے کا اظہار کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ راغب نعیمی صاحب نے غیر مناسب رائے دی ہے، انہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا ہے لیکن ان کی سپورٹ الٹا حکومت کیلئے تنقید ثابت ہوئی، انہیں چاہئے تھا کہ رائے کے اظہار سے قبل کسی سے مشورہ کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وی پی این کا شریعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے اسے خواہ مخواہ شرعی اور غیر شرعی کے چکر میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وی پی این کا استعمال غیر شرعی نہیں ہے، اس پر کوئی گناہ یا سزا نہیں، عوام بے دھڑک وی پی این کا استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button