پاکستان

مسلم لیگ(ن)پنجاب دھڑے بندی کا شکار،سینئراراکین اسمبلی نےنیا محاذ کھول دیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ اس وقت 18 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں 12 نئے چہرے ہیں جبکہ 6 ایسے وزرا ہیں جو سابق وزیراعلی شہباز شریف کی کابینہ میں بھی کام کرچکے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن)پنجاب دھڑے بندی کا شکار،سینئراراکین اسمبلی نے نیا محاذ کھول دیا،رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ اس وقت 18 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں 12 نئے چہرے ہیں جبکہ 6 ایسے وزرا ہیں جو سابق وزیراعلی شہباز شریف کی کابینہ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق، اس وقت 7 سے 8 سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنالیا ہے۔ الگ ہونے والے یہ تمام ایم پی ایز شہباز شریف کی کابینہ میں کام کرچکے ہیں۔ ان میں سابق اسپیکر رانا اقبال، یاور زمان، شیر علی خان، ایوب گادھی، منشااللہ بٹ، سعید اکبر نوانی اور دیگر ایم پی ایز شامل ہیں۔(ن) لیگ کے الگ ہونے والے اس گروپ کی قیادت سابق اسپیکر رانا اقبال کررہے ہیں۔ گروپ میں شامل تمام ارکان مریم نواز کی طرف سے وزرات نہ دیے جانے اور حلقے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ناراض ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ گروپ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومتی اراکین سے علیحدہ بیٹھتے ہیں۔ مزاید برآں، اس گروپ میں کوئی نوجوان ایم پی اے شامل نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے تحفظات پیش کیے ہیں کہ صوبائی حکومت کو بنے 9 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے تحفظات دور نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگ کے سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی کافی پریشان ہیں۔دوسری جانب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکز میں الگ مسلم لیگ ہے پنجاب میں الگ ہے۔سیاست میں بیانیہ سب سے اہم ہوتا ہے۔ شہباز شریف بہترین آپشن ہیں مگر انہیں بھی پارٹی کے بیانیے کی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔جس طرح سے انہیں پنجاب سے سپورٹ ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے دو الگ الگ پارٹیاں برسر اقتدار ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button