پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی نےمولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں باہمی دلچپسپی کے امور، سیاسی اور ملک کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button