پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی کےمظاہرین کو آخری حد تک نہیں جانا چاہئے،شازیہ مری کا مشورہ

۔شازیہ مری نےکہا کہ پی ٹی آئی کےسنجیدہ لوگ سامنے آئیں، تحریکِ انصاف غلط کررہی ہےاورحکومت انہیں انگیج نہیں کررہی تو وہ بھی غلط کررہی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کو آخری حد تک نہیں جانا چاہئے،شازیہ مری کا مشورہ،رپورٹ کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نےکہا ہےکہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشاراورنفرت نظرآرہی ہے، آئین و قانون کےدائرے میں رہ کراحتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ دائرہ کارمیں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کےلوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اورانتشار پھیلایا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نےکہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظرنہیں آتی، یہ ملک کو نقصان پہنچانےمیں لگی ہوئی ہےاورملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کررہی ہے۔شازیہ مری نےکہا کہ پی ٹی آئی کےسنجیدہ لوگ سامنے آئیں، تحریکِ انصاف غلط کررہی ہےاورحکومت انہیں انگیج نہیں کررہی تو وہ بھی غلط کررہی ہے۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیےاورحکومت کو بھی اپنے رویےمیں لچک دکھانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button