پاکستان

جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر کےخلاف ریفرنس بھجوانےکی تیاری مکمل کرلی گئی

ایک سرکاری ادارے کی جانب سے لاہور کی ایک معتبر لافرم سے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو سینئرترین ججزجن میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی تیاری مکمل کرلی گئی،رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری ادارے کی جانب سے لاہورکی ایک معتبر لافرم سے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت ریفرنس تیارکرلیا گیا ہے جبکہ اس ریفرنس کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کے لئے سب سے پہلے اس کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری سے لی جائے گی ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں کہ انھوں نے 26وین آئینی ترمیم کی منظوری کے باوجود اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی مشاورت کے بغیر فل کورٹ ریفرنس بلالیا تھا جسے انھوں نے کاز لسٹ کی کاز لسٹ میں بی ڈالنے کی کوشش کی تھی تاہم نئی آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ تشکیل نہیں دیا جا سکا تھا ،مذکورہ سرکاری ادارے نے جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے جسے اگلے چند دنوں میں فائل کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button