پاکستان

بشری بی بی کی آڈیو لیک کیوں اور کیسے ہوئی؟ اصل حقائق سے پردہ اٹھ گیا

آڈیو کس نے لیک کی؟ تحقیقات نہیں کی جائیں گی، آڈیو ضرورت سے زیادہ لوگوں کی کانفرنس روم میں موجودگی کے باعث لیک ہوئی : پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی اجلاس سے خطاب کی آڈیو لیک کیوں اور کیسے ہوئی؟ اصل حقائق سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آڈیو کس نے لیک کی؟ تحقیقات نہیں کی جائیں گی، آڈیو ضرورت سے زیادہ لوگوں کی کانفرنس روم میں موجودگی کے باعث لیک ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ کانفرنس روم میں اس سے قبل اتنے لوگ جمع نہیں ہوئے، زیادہ تعداد کے باعث سکیورٹی اسٹاف بھی پریشان تھا اور اجلاس کے شرکا کی جامہ تلاشی نہیں لی گئی تھی۔ اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ بشری بی بی کی آڈیو لیک کی تحقیقات نہیں کی جارہی، اجلاس میں 500 سے زیادہ افراد شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک کرنے والے نے انتہائی غیراخلاقی حرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button