اپیکس کمیٹی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف اور وفاقی کابینہ کےمتعلق دھماکےدار انکشاف
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اورخوشحالی کیلئےٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی میں صوبوں نےوفاق کے ساتھ بھرپورتعاون کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)اپیکس کمیٹی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف اور وفاقی کابینہ کےمتعلق دھماکےدار انکشاف،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اورمعیشت کی بہتری میں وفاقی کابینہ اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرکا اہم کردار ہے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے معاشی اور سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے، ترقی اورخوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اورخوشحالی کیلئےٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی میں صوبوں نےوفاق کے ساتھ بھرپورتعاون کیا، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سےکم ہوکر 15 فیصد پر آگیا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، ترسیلات زرمیں بھی بہتری آرہی ہے، ملک میں استحکام آہستہ آہستہ آتا ہے، اندرونی سرمایہ کارملک میں انویسٹ کرتےہیں تو بیرونی سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھتا ہے، آئی ایم ایف کی حالیہ پروگرام آخری ہوگا، اس کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر چلنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ کہ گزشتہ روزمیٹنگ کی، 80 سال کی خاتون کے اکاؤنٹ سے کلوژن کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کیے جا چکے تھے، ایک افسر نے ایف بی آر کو بروقت خط لکھا ، اکاؤنٹ سے 80 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی رقم تھی، کرپشن اور لیکج روکنے سے اربوں روپے قومی خزانہ میں جائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے، سب نے میرے ساتھ ہاتھ بٹانا ہے تاکہ ملک ترقی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کے خلاف کوئی اسکینڈل نہیں آیا، کوئی جھوٹا اسکینڈل بھی نہیں بنایا گیا، اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیکس میں لیڈ لی، دیگرصوبے بھی ٹیکس کانفاذ کریں گے، کے پی کابینہ نے بھی زرعی ٹیکس کی منظوری دی ہے جلد وہ بھی اسمبلی میں معاملہ لے کر جائیں گے، ریکوڈک، چنیوٹ کے خزانے میں بغیر کچھ نکالے لیگل کیسز کا سامنا کرنا پڑا، کیا اس طریقے سے ملک چل سکتے ہیں، جرمنی اور جاپان نے تباہی کے بعد 60 سال میں ترقی کی منزلیں طے کیں۔