زرعی ٹیکس لگانے سے پنجاب حکومت کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟ حیران کن اعدادو شمار منظر عام پر
پاکستان اگر زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرے تو 65ارب روپے کماسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کی شرح وہی رکھی جائے جو دیگر شعبوں میں نافذ کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) زرعی ٹیکس لگانے سے پنجاب حکومت کو کتنے ارب روپے ملیں گے؟ اس حوالے سے حیران کن اعدادو شمار منظر عام پر آنے کے بعد کسان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی ایک فانڈیشن فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ نے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اگر زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرے تو 65ارب روپے کماسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کی شرح وہی رکھی جائے جو دیگر شعبوں میں نافذ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف ای ایس رپورٹ میں جو تخمینے شامل کیے گئے ہیں وہ 2010 کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق صوبے قانون سازی کر رہے ہیں، پنجاب اس عمل میں سب سے آگے ہے، لیکن ابھی تک اس عمل میں حقیقی شرح کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم، یہ اس حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں، جیسے کہ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شرح کا اعلان رولز کے تحت کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں، سندھ اور بلوچستان نے بھی اپنی اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اس قانونی سازی کی منظوری دے دی ہے۔