بیٹی کا داخلہ کروانے کے لئے بیرون ملک جانے والے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی تنقید کی زد میں کیوں آئے؟
آپ ایم این اے ہیں پاکستان میں آ کر احتجاج کریں' بیٹی کا داخلہ کروانے گئے تھے اور امریکا کو ہی پیارے ہو گئے ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اسلام آباد(کھوج نیوز) بیٹی داخلہ کروانے کے لئے بیرون ملک جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی تنقید کی زد میں کیوں آئے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیرون ملک مقیم تحریک انصاف کے کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور اپنے کردار اور عمل سے ثابت کریں کہ وہ باوقار قوم ہیں، ان کا کہنا تھا آئیں عمران خان کو مایوس نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا لندن ٹین ڈاننگ اسٹریٹ پر 24 نومبر کو فائنل احتجاجی مظاہرے کے لیے ضرور آئیں۔
شہریار آفریدی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں پاکستان میں آ کر احتجاج کریں۔راجہ طاہر نے شہریار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بیٹی کا داخلہ کروانے گئے تھے اور امریکا کو ہی پیارے ہو گئے۔ سیدہ جویریہ کہتی ہیں کہ آپ بیرون ملک بیٹھ کر احتجاج کی کال کیوں دے رہے ہیں پاکستان آ کر احتجاج کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے صاف کہا ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے احتجاج میں شریک نہیں ہو گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائیگا۔ پاکستان آکر احتجاج کریں 24 نومبر کو ۔ یہ باہر سے بیٹھ کر کیوں پیغام دے رہے ہیں آپ ۔خان صاحب نے صاف بولا ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے احتجاج میں شریک نہیں ہوگا اس کو فورا پارٹی سے نکال دیا جائے گا ۔ بس اتنا کہنا تھا ۔ ایک ایکس صارف نے کہا کہ شہریار آفریدی تن من دھن کپتان کے پیچھے لگا کر خود بار بھاگ گئے ہیں تو انقلاب کیسے آئے گا؟