پاکستان

دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان اور چین کی افواج نے کمر کس لی

اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستان اور چین کی افواج نے کمر کس لی ہے جس کے بعد دہشت گردوں کو سر چھپانا مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق واریر 8 کا افتتاح کردیا گیا، جس کی تقریب نیشنل کانٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہے، اور یہ آٹھویں مشق ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button