پاکستان
پاکستان سٹاک ایکسچینج، 97ہزار پوائنٹس کی تاریخ رقم
100 انڈیکس میں ایک دم بڑی تیزی آئی اور 1642پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں انڈیکس نے 96ہزار کے بعد 97ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز مندی کے بعد اگلے دن ایسی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا کہ انڈیکس 97ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 244 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95791 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔پھر کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دم بڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور 1642پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں انڈیکس نے 96000 پوائنٹس کے بعد 97000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی۔ ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 184 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 95730 پر ٹریڈ کررہا ہے۔