پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج، مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور تیل کے ڈنڈوں سے استقبال کیا جانے کا انکشاف

اسلام آباد پولیس نے بھی مظاہرین سے نمٹنے سے مکمل پلان تیار کرلیا ہے جس میں مظاہرین کا استقبال مرچوں والے پانی اور تیل کے ڈنڈوں سے کیا جائے گا

اسلام آباد( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور تیل کے ڈنڈوں سے استقبال کیا جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے ناصرف پی ٹی آئی نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے بلکہ اسلام آباد پولیس نے بھی مظاہرین سے نمٹنے سے مکمل پلان تیار کرلیا ہے جس میں مظاہرین کا استقبال مرچوں والے پانی اور تیل کے ڈنڈوں سے کیا جائے گا جبکہ بندوقیں، ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس شیل کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں بھی منگوا لی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button