پاکستان

پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے کون سی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا؟ اہم خبر منظر عام پر

ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے عازمین حج کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت عازمین صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے کون سی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے اور یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے عازمین حج کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت عازمین صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ خصوصی کانٹرز پر عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا اور پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button