پاکستان

9 مئی کے واقعات، نائب کپتان شاہ محمود قریشی کو ”کڑکی” میں لے لیا گیا

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

لاہور(کھوج نیوز) 9مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کو ”کڑکی” میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے جج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں تھانہ مغلپورہ کی حدود میں جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت کی جس کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے الزامات پڑھ کر سنائے تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، تاہم، عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button