پاکستان
حکومت سے مذاکرات اور احتجاج کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے محسن نقوی کو دیا کرارا جواب
احتجاج کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، احتجاج ہر صورت ہوگا، عمران خان کی رہائی کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے: علی امین گنڈا پور

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے متعلق حکومت سے مذاکرات اور احتجاج کے معاملہ پر علی امین گنڈا پور نے محسن نقوی کو کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، عمران خان کی رہائی کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی مذاکرات ہوں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ احتجاج ہو رہا ہے اور ہر صورت ہوگا، 24 نومبرکو اسلام آباد جائیں گے۔