عمران خان کے وکلاء فیصل چوہدری اور بابر اعوان نے عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں
24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے: فیصل چوہدری، 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ، ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے: بابر اعوان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلاء فیصل چوہدری اور بابر اعوان نے عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں مگر کیوں؟ اہم تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو اپنے فیصلے پر عمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بدلہ نہیں لینا، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا پاراچنار واقعے پر بانی پی ٹی آئی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف پلان رکھتی ہے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا کہنا تھا 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کریں، ڈکیتیاں ہورہی ہیں دیگر جرائم ہو رہے ہیں لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے۔