پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظرمیٹروبس سروس مکمل طور پربند کردی گئی

،اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھلا ہے جبکہ زیرو پوائنٹ پل کے نیچے کنٹینرز کھڑے کردییگئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔میٹروبس سروس 23 اور24 نومبر کو مکمل طور پر بند رہیگی،میٹروبس سروس صدر سے پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن تک بند کی گئی ہے،فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے،اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھلا ہے جبکہ زیرو پوائنٹ پل کے نیچے کنٹینرز کھڑے کردییگئے ہیں۔

لاہور سیاسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ،بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں،رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر شہروں میں دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں کے اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button