پاکستان
ہم آپ کوبنی گالہ شفٹ کردیں گےاورآپ کےکیسزختم کردیں گے،شاندانہ گلزارکا بانی پی ٹی آئی سےمتعلق تہلکہ خیز دعویٰ
تحریک انصاف کی رہنماء شاندانہ گلزار نےدعویٰ کیا ہےکہ "عمران خان کو آخری درخواست یہ کی گئی تھی کہ ہم نےشہبازشریف اوربلاول کو زبانیں دی ہوئی ہیں, آپ انہیں ایک ایک سال دیں

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شاندانہ گلزار نےدعویٰ کیا ہےکہ "عمران خان کو آخری درخواست یہ کی گئی تھی کہ ہم نےشہبازشریف اوربلاول کو زبانیں دی ہوئی ہیں, آپ انہیں ایک ایک سال دیں، ہم آپ کوبنی گالہ شفٹ کردیں گےاورآپ کےکیسزختم کردیں گے.” پی ٹی آئی رہنماء شاندانہ گلزارکا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
شاندانہ گلزار نےپشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ اگربشریٰ بی بی احتجاج میں آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نےبشریٰ بی بی کا پیغام دیتےہوئےکہاکہ بشریٰ بی بی نےکہا ہےکہ وہ غیرسیاسی ہیں اوربانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ ملک میں موجودہ صورتِ حال کی ذمےداروفاقی حکومت ہے۔