پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج، مظاہرین پر دہشت گرد حملے، تھریٹ الرٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اس کے ارکان پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: نیکٹا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، مظاہرین پر دہشت گرد حملے کا خطرہ کے حوالے سے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھاٹی (نیکٹا) نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا ) نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اس کے ارکان پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ حملے کی غرض سے کئی حملہ آور پہلے سے ہی پاک ، افغان سرحد پار کرچکے ہیں۔ حملہ آور 19 اور 20 نومبر کی رات مختلف شہروں میں داخل ہوئے اور دہشت گردوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔ نیکٹاکی جانب سے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنیکی ہدایات کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button