پاکستان

سپین میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانیوں سے متعلق ناقابل یقین فیصلہ کر لیا گیا

اگلے 3 برس میں قریبا 3 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی جس سے متوقع طور پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی بھی مستفید ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپین میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانیوں سے متعلق ناقابل یقین فیصلہ سامنے آنے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 3 برس میں قریبا 3 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی جس سے متوقع طور پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی بھی مستفید ہوں گے۔ حالیہ دہائیوں میں اسپین دنیا کے کئی ملکوں سے مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔اسپین میں پاکستانی تارکین وطن کی برادری میں اس صدی سے کے شروع سے بڑا اضافہ ہونا شروع ہوا۔ بارسیلونا میں پاکستانی کمیونٹی رہنما ڈاکٹر ہما جمشید کہتی ہیں کہ اس وقت اسپین میں اندازا ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں۔ ہزاروں پاکستانی، خاص طور پر وہ جو مقامی سٹی کونسل میں 2 سال سے رجسٹرڈ ہیں، اس نئے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ان کے مطابق قانونی حیثیت دینے کے عمل میں لوگوں کے کنڈکٹ کے حوالے سے ریکارڈ کو بھی دیکھا جائے گا۔ اسپین میں بسنے والے پاکستانیوں میں ہنر مند لوگ اور پیشہ وارانہ ماہرین دونوں شامل ہیں۔ زیادہ تر لوگ اسپین کے تعمیرات اور سروسز کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں بہت سے لوگ ویزوں پر آ کر یہاں آباد ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button