پاکستان

علی امین گنڈاپور نےسابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو احتجاجی مارچ میں میں شرکت سےکیوں روکا؟پنگامہ خیز خبرآگئی

علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ پہلے ہی ہمارے لیے کافی مشکلات ہیں، میں عمران خان کے حکم پر عمل کررہا ہوں۔ بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کررہی ہوں

پشاور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو احتجاجی مارچ میں میں شرکت سے کیوں روکا؟پنگامہ خیز خبر آگئی،رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی  احتجاج میں شرکت کی خواہشمند ہیں اور علی امین گنڈاپور نے انہیں احتجاج میں شرکت سے منع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ پہلے ہی ہمارے لیے کافی مشکلات ہیں، میں عمران خان کے حکم پر عمل کررہا ہوں۔ بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کررہی ہوں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کے درمیان اس معاملے پر بحث بھی ہوئی ہے اور کہا گیا کہ پہلے بھی کئی بار ناکام ہوچکے ہیں، اب ناکامی کے متحمل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button