بشریٰ بی بی بھی علی امین گنڈا پور کےقافلےمیں شامل ہیں یا نہیں؟متضاد اطلاعات آگئیں
قافلے کی قیادت علی امین گنڈا پور کررہے ہيں، وزيرِ اعلیٰ کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں جمع ہونے والے کارکن بھی ہیں

پشاور(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی قافلے کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلہ لے کر پشاور سے چل پڑے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی علی امین گنڈا پور کے قافلے میں شامل ہیں، وہ الگ گاڑی میں سوار ہیں۔
قافلے کی قیادت علی امین گنڈا پور کررہے ہيں، وزيرِ اعلیٰ کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں جمع ہونے والے کارکن بھی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی تحریک انصاف کے کارکن جمع ہو کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
بنوں سے نکلنے والے قافلے میں شامل افراد نے ڈنڈے، غلیلیں اور پتھر بھی اٹھا رکھے ہیں، مختلف قافلوں کے ساتھ رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹانے کے لیے کرینیں بھی شامل ہیں۔ ضلع ہنگو اور مالاکنڈ میں بھی کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے پُرامن طریقے سے اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔