پاکستان

حکومت کسی سےڈرنےوالی نہیں،جو بھی انتشارپھیلائےگا اس کو گرفتارکیا جائےگا،وزیرداخلہ نے واضح کردیا

محسن نقوی نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور  انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیرتک پاکستان پہنچ رہاہے

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ حکومت کسی سےڈرنےوالی نہیں،جو بھی انتشارپھیلائےگا اس کو گرفتارکیا جائےگا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک کا دورہ کیا اور  انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیرتک پاکستان پہنچ رہاہے، کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائےگا۔

محسن نقوی نےکہاکہ کوشش ہےاسلام آباد کےشہریوں کوکم سےکم تکلیف ہو،موبائل فون سروس چل رہی ہے،ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہرچیزٹھیک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نےفیض آباد سے احتجاج کرنے والوں کوگرفتارکیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button