پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج،وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ

تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیاہے ، نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیاہے ، نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں احتجاجی قافلہ پشاور سے نکل چکا ہے ، جس میں بشریٰ بی بی اور سابق صدر عارف علوی بھی شریک ہیں جبکہ عمرایوب کا قافلہ ہری پور ہزارہ سے نکل چکا ہے اور اسلام آباد کی جانب گامزن ہے ۔ انہیں راستے میں اٹک پرروک لیا گیاہے جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button