پاکستان

پی ٹی آئی قافلہ موٹروے ریسٹ ایریا پہنچ گیا، اسلام آباد میں 60 کارکنان گرفتار

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب تک 60 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) علی امین اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ پشاور سے ڈی چوک کے لیے روانہ ہوچکا ہے اور اس وقت یہ قافلہ موٹروے ریسٹ ایریا پہنچ چکا ہے۔ ریسٹ ایریا پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کارکنوں کے درمیان آگئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب تک 60 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں کل تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ فیض آباد آئی جے پی روڈ پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج کیا ہے اور 60 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button