پاکستان
خواتین میری ریڈ لائن،تشدد ناقابل برداشت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا واضح پیغام
مریم نواز نےاپنےپیغام میں کہا ہےکہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پرتشدد یا ظلم قطعا برداشت نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ ماں، بہنوں اوربیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اورمذہبی اقدار ہیں

لاہور(کھوج نیوز)خواتین میری ریڈ لائن،تشدد ناقابل برداشت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا واضح پیغام،رپورٹ کے مطابق وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز نےخواتین کےخلاف تشدد کےخاتمے کےعالمی دن کےموقع پراپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نےاپنےپیغام میں کہا ہےکہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پرتشدد یا ظلم قطعا برداشت نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ ماں، بہنوں اوربیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اورمذہبی اقدار ہیں۔وزیرِ اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دینِ اسلام میں عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔