پاکستان

بشریٰ بی بی نےاحتجاجی قافلےکی کمان سنبھال لی

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)بشریٰ بی بی نے احتجاجی قافلے کی کمان سنبھال لی،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔ بشری بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی قافلے کے آگے آ گئی۔ بشری بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی کےپی علی امین گنڈاپور آرام کریں گےاورکھانا کھائیں گے، فریش ہونے کےبعد وہ روانہ ہوں گے۔ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنےکی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاری رہی ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند ہے۔راستوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button