وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تبدیل ،،،،،،،،،،،
کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو سندھ اور خاص طور پر کراچی میں حکومت کی کرپشن سے متعلق شکایات کے ڈھیر لگا دئیے تھے

کراچی(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جلد تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کے دورہ کراچی پے موقع پر کاروباری اور صنعتی شخصیات نے ان سے چار گھنٹے طویل ملاقات کی تھی ۔ملاقات کے دوران کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو سندھ اور خاص طور پر کراچی میں حکومت کی کرپشن سے متعلق شکایات کے ڈھیر لگا دئیے تھے ،کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے اور ان گنت ٹیکسز عائد کئے جانے سے کاروباری حالات شدید ترین مندی کا شکار ہیں ان حالات میں اگر حکومت سندھ کی جانب سے انھیں رشوت دینے پر مجبور کیا جائے گا تو کام کیسے چلے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کاروباری شخصیات کو یقین دہانی کروادی ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو جلد ہی ان کے عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا اورصوبہ میں بزنس فرینڈلی ماحول استوار کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔