وفاقی دارالحکومت کو ”کنٹینرسٹی” بنانے کا منصوبہ حکومت کو کتنا مہنگا پڑا؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ آگئی
ایک کنٹینر کا کرایہ 40 ہزار کے قریب بنتا ہے، یعنی اگر 700 کنٹینر کا نمبر درست مان لیا جائے تو کل لاگت دو کروڑ 80 لاکھ روپے بنے گی: رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکوتم کو ”کنٹینر سٹی” بنانے کا منصوبہ حکومت کو کتنا مہنگا پڑا؟ اس حوالے سے ہوش اڑا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 700 کنٹینرز کے ذریعے سڑکوں کو بلاک کیا گیا۔ حتی کہ اسلام آباد کو پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ملانے والی سڑکوں کو بھی انھی کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے۔رائع نے بتایا ہے کہ ضرورت کے تحت کنٹریکٹر سے یہ کنٹینر حاصل کیے جاتے ہیں اور ان کے بدلے ادائیگی کی جاتی ہے۔ ایک کنٹینر کا کرایہ 40 ہزار کے قریب بنتا ہے، یعنی اگر 700 کنٹینر کا نمبر درست مان لیا جائے تو کل لاگت دو کروڑ 80 لاکھ روپے بنے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے اکتوبر میں بھی تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر 600 کنٹینرز حاصل کرنے کے لیے دو کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے تھے۔ یعنی ایک اندازے کے مطابق 220 مربع کلومیٹر کے شہری علاقے میں ہر ایک مربع کلومیٹر کے فاصلے پر تین کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں۔ اگرچہ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور بیلاروس کے صدر کے وفد کو تحفظ دینا ہے تاہم اس اقدام پر مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی برہمی واضح ہے۔ جہاں بعض شہری سکولوں کی بندش پر نالاں ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ سڑکوں کی بندش کے باعث اپنے پیاروں کو علاج کے لیے ہسپتال نہیں لے جا پا رہے۔