پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلق دہشتگردی سے جوڑ دیا

پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے' مظاہرین کے پاس آنسو گیس، چاقو، ماسک، شارٹ مشین گن اور دیگر چیزیں دیکھی گئی ہیں: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا بیان داغتے ہوئے اس احتجاجی مظاہرے کا تعلق دہشتگردی سے جوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے آنے والے احتجاجی مظاہرین نے مختلف مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے جس سے 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، یہ عمل افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تصادم سے بچنے کے لیے پنجاب پولیس کو غیرمسلح رکھا ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے کی پولیس پر حملہ کرنا قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ مظاہرین کے پاس آنسو گیس، چاقو، ماسک، شارٹ مشین گن اور دیگر چیزیں دیکھی گئی ہیں، جبکہ مظاہرین نے ایسا اسلحہ استعمال کیا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button