پاکستان

فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی,سارے کارڈ کس کے ہاتھ میں ہیں۔۔؟وزیردفاع خواجہ آصف کھل کربول پڑے

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت سارے کارڈ بشری بی بی کے ہاتھ میں ہیں۔ اس وقت فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے حکومت کے پاس اب طاقت کے استعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سارے کارڈ کس کے ہاتھ میں ہیں۔۔؟وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے،رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت سارے کارڈ بشری بی بی کے ہاتھ میں ہیں۔ اس وقت فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے حکومت کے پاس اب طاقت کے استعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی سمجھتی ہے اس وقت ڈی چوک کی طرف بڑھنے میں ہی فائدہ ہے۔پی ڈی ایم دور میں رانا ثنا نے طاقت استعمال کی تھی، بانی پی ٹی آئی واپس چلے گئے تھے۔حکومت کی طرف سے نظر آنا چاہیے کہ ہم نے ہر صورت میں دارالخلافہ کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے ملک یا وقت کا لحاظ نہیں کیا ہے۔بشری بی بی کو لیڈر بننے کا لائف ٹائم موقع ملا ہے۔پی ٹی آئی رہنماو ں نے نیک نیتی سے بات کی مگر بشری بی بی پیچھے ہٹنا نہیں چاہتیں۔اس وقت سارے کارڈ بشری بی بی کے ہاتھ میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button