پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نےشوہرکی بات ماننےسےانکارکردیا

پی ٹی آئی رہنماوں نےحکومتی وفد سےبات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں پیش رفت کےلیےحکومت سے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی نےحکومتی تجاویزمیں سے ایک پراتفاق کرلیا،حکومت سےبات چیت جاری رکھنےپربھی اتفاق کیا۔گزشتہ روزملاقات میں بیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی نےویڈیومیسج بھی ریکارڈکروایا۔ذرائع نےبتایا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نےملاقات میں ویڈیو پیغام بشری بی بی، علی امین گنڈاپوراورکارکنوں کےلیے ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں نےحکومتی وفد سےبات چیت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں پیش رفت کےلیےحکومت سے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کےلیےمتبادل جگہ کی ہامی بھری لیکن بشری بی بی اس بات کو ماننے سےانکاری ہیں۔بشری بی بی کا کہنا ہےکہ چند سازشی عناصرڈی چوک کےبجائےدوسرے مقام پرہمیں روکنا چاہتےہیں۔انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے ہرصورت ڈی چوک جانےکا کہا ہے، ڈی چوک سےکم کسی بھی مذاکراتی فیصلےپرکارکنان راضی نہیں ہیں۔وزیرِاعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نےپہلےڈی چوک جانےکی مخالفت کی تاہم بعد میں وہ بھی ریڈ زون کی جانب روانہ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button