پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کون کون سے معاہدے ہوئے؟ تفصیلات منظر عام پر
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کسٹمز ڈیٹا کے تبادلے، ووکیشنل ٹریننگ، صحت کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوزپر دستخط کئے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کون کون سے معاہدے ہوئے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کسٹمز ڈیٹا کے تبادلے، ووکیشنل ٹریننگ، صحت کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوزپر دستخط کئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ اس کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معانوت سمیت دیگر جرائم روکنے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہو گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان حلال خوراک کی تجارت اور ایکریڈٹیشن کے معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوہزار پچیس سے دوہزار ستائیس کے روڈ میپ کے معاہدے کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور مطلوب ملزمان کی حوالگی سے متعلق ایم او یوز بھی طے پا گئے ۔ اس کے علاوہ ای کامرس کے شعبے اور ہنگامی حالات سے نمنٹے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔