پاکستان

ڈی چوک اور اطراف میں لائٹس بند کر دی گئیں’ ہر طرف اندھیرا’ گرینڈ آپریشن کا قوی امکان

تحریک انصاف مظاہرین کے خلاف ممکنہ کریک ڈاؤن ہونے والا ہے کیونکہ ڈی چوک سے متصل تمام عمارتیں اور نیوز چینلز کے دفاتر بھی خالی کروا لیے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کے ڈی چوک اور دونوں اطراف میں لائٹس بند کر دی گئی ہیں جس کے بعد ہر طرف اندھیرا چھا گیا ہے جس کے بعد گرینڈ آپریشن کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی چوک میں بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے بغیر آگے بڑھنے سے انکارکر دیا ہے کیونکہ ڈی چوک کے چاروں اطراف لائٹس بند کر دی گئی ہیں جس سے قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف مظاہرین کے خلاف ممکنہ کریک ڈاؤن ہونے والا ہے کیونکہ ڈی چوک سے متصل تمام عمارتیں اور نیوز چینلز کے دفاتر بھی خالی کروا لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دفاتر سے سٹاف کو بھجوا دیا گیاپنڈی ڈویژن کی تمام نفری اسلام آباد طلب کرلی گئی ہے اور بڑے آپریشن کی تیاری عروج پہ پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب سی پی او راولپنڈی ،ڈی پی او اٹک سمیت اہم افسران کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف پولیس کا ممکنہ کریک ڈاؤن بلیو ایریا اور اس کے اطراف رہائشی سیکٹرز میں رینجرز نے پیٹرول پمپس بند کروانا شروع کروا دئیے ہیں اور میلوڈی پیٹرول پمپ، بلیو ایریا ،کھڈا مارکیٹ،ایف سکس میں موجود پیٹرول پمپس رینجرز اہلکاروں نے بند کروا دیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button