پاکستان
عمران خان کو رہائی ملے گی یا پھر ……… خفیہ پلان سامنے آنے کے بعد سب کو ہوش اڑ گئے
حکومت نے عمران خان کے لئے خفیہ پلان مرتب کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پنڈی سے لاہور شفٹ کیا جا رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو رہائی ملے گی یا پھر ………؟ خفیہ پلان سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کو رہائی ملے گی یا پھر ان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کر دیا جائے گا اس حوالے سے حکومت کا خفیہ پلان سامنے آگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے لئے خفیہ پلان مرتب کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پنڈی سے لاہور شفٹ کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈی چوک اور بلیو ایریا کے اردگرد تمام لائٹس بند کر دی گئی ہیں اور حکومت اندھیرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کی کسی جیل میں شفٹ کر وا دے گی۔



