پاکستان

افغان شہریوں کو پاکستان سے نکل جانے کی وارننگ، تہلکہ خیز قدم اٹھا لیا گیا

ہم ہائی کورٹ میں مظاہرین کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کروائیں گے' 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی کے اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا تہلکہ خیز فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد معمول پر آ چکا ہے’ فلائی اوور، انڈر پاس کا ٹارگٹ 60 دن ہے۔ ایف نائن روڈ پہلے ہی کھول دیں گے۔ ایف نائن سائیڈ پرکام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مظاہرین بھاگے ہیں، تب سے شور ڈالا ہوا ہے کہ اتنی لاشیں فلاں اسپتال میں ہیں۔ میں نے پوچھا کہ مظاہرین کسی بھی ایک اپنی لاش کانام بتادیں لیکن مظاہرین کواپنی شرمندگی چھپانے کاکوئی طریقہ نہیں مل رہا۔میں تو پوچھ رہا ہوں مظاہرین سے کہ بھائی آپ کا کون سے بندہ مرا ہے، اس کا نام بتا دیں۔ ہم ہائی کورٹ میں مظاہرین کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کروائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی کے اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button