پاکستان

عمران خان کو رہا کرو، امریکا سے ایک بار پھر آوازیں بلند ہونے لگیں

امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا: سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے حوالے سے امریکا سے ایک بار پھر آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں جس پر سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر ہی رچرڈ گرینیل کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button