پاکستان

پی ٹی آئی مظاہرین کی سہولت کاری، وزیر داخلہ محسن نقوی چوہدری نثار علی کے نقش قدم پر چل نکلے

رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا' پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جرات مندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف مظاہرین کی سہولت کاری، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی چوہدری نثار علی خان کے نقش قدم پر چل نکلے جس کے بعد سب پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔ پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جرات مندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں۔

قبل ازیں، وزیر داخلہ نے ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کرکے جوانوں کی جواں مردی کی تعریف کی۔ انہوں نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر رینجرز، اسلام آباد، پنجاب و سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سی ڈی اے کو صفائی کے لیے ہدایات دیں جبکہ سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت بھی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button