پاکستان
عمران خان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا’ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی معاملہ لٹک گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر200 حساس تنصیبات پرحملے کیے گئے، تمام کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں۔