پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی 7 دسمبر تک مہلت، حکومت کے لیے نئی خطرے کی گھنٹ

حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے: سربراہ جمعیت علما اسلام

لاہور (کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 7 دسمبر تک کی مہلت دے کر حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، ملاقات میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ  حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی ہے، حکومت بتائے اس نے ابھی تک پاس کردہ  مدارس بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button