پاکستان

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کا انتقال، وزیراعظم اور صدر کا اظہار افسوس

ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن '1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا'1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے

لاہور(کھوج نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے ہیں جبکہ ان کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملک آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور صدرآصف زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطورالحق کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل یسطور الحق کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button