مائنس عمران خان کی افواہیں، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کو اوقات یاد کروا دی
اکثرسنتے ہیں بشری بی بی یا علیمہ خان پارٹی کی قیادت لے رہی ہیں، یہ باتیں یہ خود پھیلاتے ہیں، کیونکہ وہ مائنس بانی پی ٹی آئی کی بات کررہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مانئس عمران خان کی افواہیں، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کو اوقات یاد کروا دی ہے جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں سے کوئی بھی ہمارے رابطے میں نہیں ہوتا ، جب پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا، اس روز سلمان اکرم راجا نیبانی کو پیغام بھیجنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اکثرسنتے ہیں بشری بی بی یا علیمہ خان پارٹی کی قیادت لے رہی ہیں، یہ باتیں یہ خود پھیلاتے ہیں، کیونکہ وہ مائنس بانی پی ٹی آئی کی بات کررہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوگا، ایک ہی لیڈرہے وہ بانی ہیں۔ عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی نے بشری بی بی کواحتجاج سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی تھی کیونکہ وہ دو ہفتے پہلے سے بیماری کے باعث تاریخ پر نہیں آرہی تھیںاور ڈی چوک کے متعلق مشعال یوسف زئی کا بیان جھوٹا ہے ۔



