پاکستان
جے یو آئی کی حکومت کو 8دسمبر تک کی مہلت، اسلام آباد دیڑے ڈالنے کی دھمکی
ہم نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کا مارچ کیا جائے، لیکن اگر حکومت نے بل پر دستخط نہ کیے تو ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑے گا: مولانا عبدالغفور حیدر کی دھمکی

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنماء مولانا عبدالغفوری حیدر نے حکومت کو 8دسمبر تک کی مہلت دے دی اور اسلام آباد دیڑے ڈالنے کی دھمکی بھی لگا دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنماء مولانا حیدری کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کا مارچ کیا جائے، لیکن اگر حکومت نے بل پر دستخط نہ کیے تو ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل پر دستخط نہ کرنا حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ صدر سے بات کر کے بل کی منظوری حاصل کرائیں گے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔



