پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف اورنوازشریف کےدرمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کےدوران مدارس بل پرمشاورت ہوئی اوروزیراعظم نےدورہ سعودی عرب سےمتعلق رپورٹ بھی پیش کی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اورمسلم لیگ( ن ) کے قائد نوازشریف کےدرمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف پارٹی قائد نوازشریف سےملاقات کےلئےجاتی امرا لاہورپہنچےاوران سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کےدوران مدارس بل پرمشاورت ہوئی اوروزیراعظم نےدورہ سعودی عرب سےمتعلق رپورٹ بھی پیش کی جبکہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی سلامتی ویکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اور کسی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔ ملاقات میں 26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی ممکنہ کال پر بھی گفتگو کی گئی وار ملکی معاملات پر حکومتی اتحادیوں سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق ہوا۔

نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد بھی پیش کی گئی اور وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔ خوارج کیخلاف آپریشن میں شہید فوجی جوانوں اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور دونوں رہنماؤں نے جاتی امرا میں والدین کی قبروں پرفاتحہ خوانی بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button