پاکستان

عمران خان نے گھٹنے ٹیک دیئے، اسٹیبلشمنٹ کی بجائے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

حکومت سے مذاکرات کیلئے 5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل، 13دسمبر تک مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سول نافرمانی تحریک کا اعلان کر دیں گے: عمر ایوب

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمر ایوب نے تحریک انصاف کی مذاکرات پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے ‘ عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی، اس وقت یہاں صرف فاشزم اور ڈنڈا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر 5رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو 13دسمبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے جس میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button