پاکستان

جنرل (ر) فیض حمید نے ثبوت دے دیئے، اب پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوگا؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

پی ٹی آئی کے متعلق کوئی بھی مت سمجھے کہ اسے چھوڑ دیا جائے گا، فیض حمید سب کے ثبوت دے رہا ہے، مراد سعید، حماد اظہر اور فرح گوگی کب تک بھگوڑے بنے رہیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جنرل (ر) فیض حمید کے ثبوت دینے کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ساتھ کیا ہوگا؟ اس حوالے سے تہلکہ مچا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے 9 مئی کے واقعات کو ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے آزمائش، امتحان، مسئلے مسائل اس حد بڑھ رہے ہیں اور میں انہیں اس سے بار بار روک رہا تھا۔بشری بی بی بھی اس کا حصہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنیکی کوشش ہوگی یہ بھی کہہ رہاتھا، بشری بی بی اور ان کے حواریوں سے متعلق بار بار آگاہ کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب باقی بھی اس سے نہیں بچ سکیں گے، یہ ابہام دور ہونا چاہیے کہ فوج کے بڑے پوزیشن ہولڈر آدمی کے ساتھ جورہا ہے اور صحیح ہورہا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا ایک کا ٹرائل ہورہا ہے اور دیگر حواری بچ جائیں گے، مراد سعید، بیگم صاحبہ، حماد اظہر اور دیگر حواری نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی غداری نہیں کرسکتا، جو لوگ اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، اس عبرتناک انجام کا پیغام سب کو ملے گا، پہلے تو یہ سمجھتے تھے، فیض حمید ان کو بچالیں گے لیکن وہ تو ان کی دکھتی رگ ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مار دھاڑ کی سیاست کر رہی تھی، اب یہ سب شکجنجے میں آئیں گے، کوئی ہی مت سمجھے کہ اسے چھوڑ دیا جائے گا، فیض حمید سب کے ثبوت دے رہا ہے، مراد سعید، حماد اظہر اور فرح گوگی کب تک بھگوڑے بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کیساتھ گیم کرکے پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ اب انسان بن جا، اب سب کو بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنا ہوگا، جنہوں نے گناہ کیے ہیں ان کو معافی بھی نہیں ملنی چاہیے۔ فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ سب کو عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ اب کوئی سیاستدان یا فوجی، عام پاکستانی عوام یا اس ملک کے ساتھ کوئی دھوکا یا کھیل نہیں کھیل سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button