پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مستقبل سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مستقبل سے متعلق کونسا اہم دعویٰ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی خاتون رہنماء عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں، مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button